• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق رجعی عدت ختم ہونے کےبعد بائن بن جاتی ہے

استفتاء

علمائے دین اس مسئلے میں کیا فرماتےہیں؟

ایک شخص نے آج سے آٹھ سال قبل اپنی زوجہ کو گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے طلاق دی تھی اوراپنی زوجیت سے جدا کر دیا تھا۔

طلاق کے الفاظ یوں ہیں”یہ کہ مظہرحلفاً بیان کرتاہوں کہ *** نے گھریلوناچاقیوں کی بناپر بیوی مسماة*** مذکوریہ کو طلاق دے کراپنی زوجیت سے علیحدہ کردیاہے”۔ اس صورت میں آیا نکاح کی کوئی گنجائش باقی ہے؟فتویٰ عنایت فرمائیں۔

نوٹ: عدت کے اندر فعلی یاقولی رجوع نہیں کیاتھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائن واقع ہوچکی ہے لہذا میاں بیوی نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرکے ساتھ رہ سکتےہیں اور شوہر کو آئندہ کے لیے صرف دوطلاقوں کا حق رہے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved