• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاقنامہ لکھواکر اس پر دستخط کرنا

استفتاء

عرض ہے کہ یہ شادی شدہ جوڑا آپس میں لڑائی جھگڑا کر کے یہ اتنی بڑی غلطی کر گیا ہے  ( یعنی شوہر نے وثیقہ نویس کے پاس جاکر تین طلاقوں کا اسٹام لکھوایا ہے اور اس پر دستخط بھی کیے ہیں )۔

اب کیا دونوں میں دوبارہ ملنے کی گنجائش باقی رہ گئی ہے یا نہیں؟ یا کہ یہ طلاق ہوگئی ہے؟ اس کی اب کیا صورت حال ہو سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، اب رجوع یا مصالحت کی کوئی صورت باقی نہیں۔

و إن كان الطلاق ثلاثاً في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره نكاحاً صحيحاً و يدخل بها ثم يطلقها. ( هندية، 1/ 473 )

و إن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو… إما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكما كتب هذا يقع الطلاق و تلزمها العدة من وقت الكتابة.( شامی، 4/ 442)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved