• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

تعمیر پر ہونے والے اخراجات

استفتاء

سوال نمبر 1 میں مذکورہ گھر پر***نے تعمیراتی کام کیے۔ آیا یہ اخراجات منہا کر کے میراث تقسیم ہو گی؟

وضاحت: ***نے والد کے گھر میں ایک بھائی کی شادی کے موقع پر ان کے لیے ایک کمرہ والد صاحب کی اجازت سے تعمیر کروایا تھا اور بھائی بھی کہتا ہے کہ جب تم کہو گے تو یہ کمرہ خالی کر دوں گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

***نے والد کے گھر پر جو کمرہ تعمیر کروایا ہے وہ اگر والد کو قرض کے طور پر یا اپنی ملکیت کے طور پر تعمیر کروایا تھا تو ان کو اس کے اخراجات منہا کر کے ترکہ تقسیم ہو گا اور اگر والد کو ہبہ کے طور پر تعمیر کروایا تھا تو کچھ وصول کرنے کا حق نہ ہو گا۔

(من بنی أو غرس في أرض غيره بغير إذنه أمر بالقلع و الرد) قوله: (بغير إذنه) فلو بإذنه فالبناء لرب الدار و يرجع عليه بما أنفق. (رد المحتار: 9/ 326) فقط و الله تعالی أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved