• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تنخواہ مقررکرنے میں عرف کا خیال رکھنا

استفتاء

RL نیوٹرا سوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر(Manufacturer ) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میںاپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔RLمیں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

RLمیںملازمین کی تنخواہ مقرر کرنے میں اس بات کو مد نظر نہیں رکھا جاتا کہ حکومتی قوانین کے مطابق ملازمین کی کم سے کم تنخواہ کتنی ہے، بلکہ عمومی طور پر دوسری کمپنیوں کی تنخواہ کود یکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہ مقرر کی جاتی ہے۔البتہ ا گر کوئی کسی شعبہ میں ماہر ہے تو اس کی تنخواہ اس کی مہارت کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ سب سے کم تنخواہ 11000ہے جو صفائی کرنے والی عیسائی عورتوں کو دی جاتی ہے جن کے اوقات کار صبح 8:00سے شام 4:00تک ہیں اور اس میں بھی جب صفائی کی ضرورت پڑ جائے تو ان سے صفائی کروائی جاتی ہے، اس کے علاوہ باقی وقت میں وہ فارغ رہتی ہیں ۔

(1)          کیا کمپنی کے لیے حکومتی قوانین کے مطابق تنخواہ مقرر کرنا شرعا ضروری ہے؟

(2)          صفائی والی خواتین کی اتنی تنخواہ مقرر کرنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(۱)            حکومتی قوانین کے مطابق ملازمین کی تنخواہ مقرر کرنا شرعا ضروری ہے۔

(۲)           مذکورہ خواتین کی 11,000 روپے تنخواہ اگر حکومتی قوانین کے موافق ہے تو ٹھیک ہے ورنہ حکومتی قوانین کے موافق تنخواہ دینا ضروری ہے۔

(۱)         سورة النساء ( پاره ۵۔ آيت ۵۹) :

يا أَيها الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّه وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْکُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيء ٍ فَرُدُّوه إِلَي اللَّه وَالرَّسُولِ إِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّه وَالْيوْمِ الْآخِرِ ذَلِکَ خَيرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا۔

(۲)        بدائع الصنائع (۷/۹۹) :

وقال عليه الصلاة والسلام اسمعوا وأطيعوا ولو أمر عليکم عبد حبشي أجدع ما حکم فيکم بکتاب الله تعالي ولأنه نائب الإمام، وطاعة الإمام لازمة کذا طاعته؛ لأنها طاعة الإمام، إلا أن يأمرهم بمعصية فلا تجوز طاعتهم إياه فيها۔

(۳)         مجلة الاحکام العدلية (۱/۸۶) :

(المادة: ۴۴۸) :يشترط في صحة الاجارة رضاالعاقدينِ.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved