- فتوی نمبر: 28-307
- تاریخ: 16 اپریل 2023
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
T.S*** میں واقع ایک کاسمیٹک اسٹور ہے، جہاں پر کاسمیٹک سے متعلق سامان کی ریٹیل اور ہول سیل کے اعتبار سے خرید و فروخت کی جاتی ہے۔
T.S کی جانب سے ملازمین کو جو تنخواہیں دی جاتی ہیں وہ مہینہ کی پہلی تاریخ تک دے دی جاتی ہیں، البتہ اگر یکم تاریخ اتوار کوہوتو ایک دن پہلے یا ایک دن بعد تنخواہیں دے دی جاتی ہیں۔T.S کی جانب سے فل ٹائم ملازم کو کم سے کم تنخواہ 19 ہزار دی جاتی ہے۔
T.S کی جانب سے تنخواہ بڑھانے کاکوئی ضابطہ لگا بندھانہیں ہے بلکہ ملازم کے ذاتی حالات کو دیکھ کرتنخواہ بڑھا دی جاتی ہے، مثلاجو فیملی والے ہیں ان کی اس اعتبار سے اور جو سنگل (بغیر فیملی کے ) ہیں ان کی اس اعتبار سے، البتہ اس میں ایک طریقہ کا رT.S کی جانب سے یہ اختیار کیا جاتا ہے کہ پہلے جو سالانہ بونس ملازمین کو ملتا تھا وہ اب یکمشت ملازم کو نہیں دیا جاتا بلکہ اس بونس کو 12 ماہ پر تقسیم کر کے اس کو ہر ماہ کی تنخواہ میں اضافہ کی صورت میں ملا دیا جاتا ہے اور جو اضافہ روٹین کے مطابق ہونا تھا وہ بھی ہو جاتا ہے اس سے ملازم بھی خوش ہو جاتے ہیں کہ ہماری تنخواہ زیادہ بڑھ گئی ہے۔
تنخواہ مقرر کرنے اور بڑھانے کے مذکورہ طریقے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر چہ باہمی رضامندی سے تنخواہ مقرر کرنے اور بڑھانے کامذکورہ طریقہ کار درست ہے تاہم زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس میں فیملی کے ہونے یا نہ ہونے کو معیار نہ بنایا جائےبلکہ اوقات کار اور ذمہ داری کو معیار بنایا جائےتاکہ بغیر فیملی والے ملازمین کو شکایت کا نہ موقع ملےاور بلا وجہ ان کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔
رد المحتار (6/ 5)
وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved