• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تنخواہ سے کٹوتی پر حکومت کی طرف سےملنے والا اضافہ

استفتاء

حکومت آرمی کی تنخواہ میں سے کچھ پیسے کاٹتی ہے جس کے ساتھ اضافہ لگا کر واپس دیتی ہے۔ اور اگر کوئی ملازم زیادہ پیسے کٹوائے اور جب حکومت واپس دے تو ملازم اپنی اصل رقم رکھ لے اور اضافہ وغیرہ کسی غریب مسکین کو بغیر صدقہ کی نیت سے دے دے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو پیسے حکومت از خود جبرا کاٹتی ہے اس پر ملنے والا اضافہ سود نہیں اس لیے اس کا لینا اور خود استعمال میں لانا جائز ہے۔ اور جو پیسے ملازم خود کٹوائے اس پر اضافہ لینا جائز نہیں کیونکہ یہ صورت اگرچہ صریح سود کی نہ ہو اس میں سود کا شبہ موجود ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved