• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

TapSwapکمپنی سے کمائی کرنا

استفتاء

ایک ایپلی کیشن ہے جس کا نام TapSwap ہے ، یہ ایپلی کیشن ٹیلی گرام سے منسلک ہے اس میں کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایپلی کیشن کھولنے کے بعد ایک بڑا سا سکہ سامنے آتا ہے ، اکاؤنٹ ہولڈر کا کام یہ ہوتا ہےکہ وہ اس سکے پر جتنا زیادہ Tapکرے گا یعنی جتنا زیادہ اس کو دبائے گا ہر مرتبہ دبانے پر اس کو ایک کوئن (سکہ) ملے گا اور اسی طرح اگر آپ دوسرے لوگوں کو اس ایپلی کیشن میں شامل کرواتے ہیں تو  یہ ایپلی کیشن اس پر بھی کوئنز دیتی ہے  اور اس کے بعد نئے شامل ہونے والے لوگ جو کوئنز کماتے ہیں اس میں سے بھی کمپنی شامل کروانے والوں کو کوئنز دیتی ہے۔

اس کے بعد جب اکاؤنٹ ہولڈر چاہے تو اپنے جمع شدہ کوئنز کو TapSwap کمپنی کے والٹ یعنی بٹوے میں تبدیل بھی کرواسکتا ہے جس کے بعد اس اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ ہولڈرکے اکاؤنٹ میں ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پاس اتنے  TapSwap  کوئن ہیں  جس کا فائدہ اکاؤنٹ ہولڈر کو یہ ہوگا کہ جب بھی یہ کمپنی اپنی کرپٹوکرنسی لانچ کرے گی تو اس کے اکاؤنٹ ہولڈر کے پاس TapSwap   کرپٹوکرنسی  پہلے سے موجود ہوگی اور وہ بآسانی اس کرنسی کو کسی بھی دوسری کرنسی کے عوض فروخت کرسکے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے کمائی کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ یہ ایپلی کیشن کرپٹوکرنسی کی ایپلی کیشن ہے اور ابھی ملنے والے کوئنز کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ آئندہ جب یہ کمپنی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کرے گی تو یہ کوئنز بھی کرپٹو کرنسی میں تبدیل ہوجائیں گےاور پھر اکاؤنٹ ہولڈر اس کرنسی کو فروخت کرکے کمائی کرے گا جبکہ کرپٹو کرنسی سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے اس لیے مذکورہ کمپنی سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved