• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیمِ میراث کی ایک صورت

استفتاء

ایک شخص کا انتقال ہوا ہے ۔ اس کے والدین، ایک بھائی اور دو بہنیں  پہلے ہی  وفات پاچکی تھیں ، ورثا ء میں تین بہنیں، ایک بھانجا ، ایک بھانجی، ایک بھتیجا اور دو بھتیجیاں اور بیوی ہے، اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ اس کی وراثت کی شرعی تقسیم ورثاء میں  کیسے ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل وراثت کے 36 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 9 حصے (25فیصد) بیوی کو، 8 حصے (22.22 فیصد فی کس) ہر بہن  کو اور 3 حصے (8.33 فیصد) بھتیجے  کو ملیں گے۔باقی بھانجے، بھانجی اور بھتیجیوں کو کچھ نہ ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

12×3=36

بیوی3بہنیں1بھتیجا2بھتیجی1 بھانجی1بھانجا
4/13/2عصبہمحروممحروممحروم
3×38×31×3
9243
98+8+8

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved