- فتوی نمبر: 27-3
- تاریخ: 26 مئی 2022
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
12 مرلہ وراثتی مکان جو کہ دادا *** کے نام ہے اور مکان میانوالی میں ہے جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ (1,50,00000) ہے، دادا *** کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کے انتقال کے وقت وارثین میں بیوی(بھاگ بھری)، دو بیٹے (*** اور ***) اور پانچ بیٹیاں (***، ***، ***، ***، ***) تھیں۔ پھر کچھ عرصہ بعد *** کی بیوی کا انتقال ہوگیا اور اس کے بھی وہی ورثاء تھے جو *** کے تھے۔ اس کے بعد *** کی اولاد میں سب سے پہلے *** کا انتقال ہوگیا جس نے ورثاء میں مذکورہ دو بھائی اور چار بہنیں اور خاوند چھوڑا اور اولاد کوئی نہیں تھی۔ اس کے بعد *** کا انتقال ہوگیاجس نے ورثاء میں بیوی، تین بیٹے (***، ***، ***)، دو بیٹیاں (***، ***) ایک بھائی (***)اور چار بہنیں (***، ***، ***، ***) چھوڑیں۔ پھر *** کا انتقال ہوگیا اس کے ورثاء میں خاوند، ایک بیٹی (عنبر شاہین)، ایک بھائی (***)، تین بہنیں (***، ***، ***) ، تین بھتیجے (***، ***، ***) دو بھتیجیاں (***، ***) تھیں۔ اس کے بعد *** کا انتقال ہوگیا اس کی کوئی اولاد نہیں تھی، اور اس کی بیوی اس کی حیات میں ہی فوت ہوگئی تھی۔ *** کے ورثاء میں تین بہنیں (***، ***، ***) ، تین بھتیجے(***، ***، ***)، دو بھتیجیاں (***، ***) اور ایک بھانجی (عنبر شاہین) ہے۔ اس کے بعد *** کا انتقال ہوگیا۔ *** کی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس کے خاوند کا انتقال بھی اس کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔ اس کے ورثاء میں دو بہنیں (***، ***) ہیں اور تین بھتیجے (***، ***، ***) دو بھتیجیاں (***، ***) اور ایک بھانجی (عنبر شاہین) ہیں۔ مہربانی فرماکر رہنمائی کردیں کہ تمام ورثاء میں یہ مکان کیسے تقسیم ہوگا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں *** مرحوم کے ترکہ میں چھوڑے گئے مکان کی قیمت ڈیڑھ کروڑ (1,50,00000 ) میں سے *** کی دو بیٹیوں (***، ***) میں سے ہر ایک کو 35,81,018.51روپے، *** کے خاوند کو 8,33,333.33 روپے، *** کے تین بیٹوں (***، ***، ***) میں سے ہر ایک کو 14,86,352.23 روپے، *** کی دو بیٹیوں (***، ***) میں سے ہر ایک کو 3,87,369.79 روپے، *** کی اہلیہ کو 4,42,708.33 روپے، *** کی بیٹی عنبر کو 8,85,416.66، روپے اور *** کے خاوند شاہین کو 4,42,708.33 روپے ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved