• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم وراثت کی ایک صورت

استفتاء

مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اس کی  دو بیویاں تھیں ،پہلی بیوی سے تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں جبکہ دوسری بیوی سے دو بیٹیاں ہیں یعنی دو بیوہ اور مذکورہ أولاد ہے۔شرعاً وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟ وراثت  114 ایکڑ زمین ہے۔تحریری جواب درکار ہے۔

تنقیح: مرحوم کے والدین مرحوم کے مرنے سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مذکورہ زمین میں سے 7.125 ایکڑ(6.25فیصد) ہر بیوہ کو،19.95ایکڑ (17.5فیصد)ہر بیٹے کو اور 9.975 ایکڑ(8.75فیصد) ہر بیٹی کو ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

8×10=80                     114ایکڑ زمین

2 بیویاں3بیٹے4بیٹیاں
ثمنعصبہ
8/17×10
1×1070
10
5 فی کس14 فی کس7 فی کس
7.125ایکڑ19.95ایکڑ9.975ایکڑ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved