- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 29-115
- تاریخ: اگست 16, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
ایک آدمی مر گیا اسکی وراثت میں 50ایکڑ زمین ہے ۔اسکی اولادمیں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں تو ایک بیٹی کو کتنی زمین ملے گی؟
وضاحت مطلوب ہے:جو آدمی فوت ہوا ہے کیا اس کے والدین اور بیوی حیات ہیں یا فوت ہو گئے ہیں؟
جواب وضاحت: والدین اور بیوی پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 50 ایکڑ کو 5 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے بیٹے کو 2 حصے (40فیصد) یعنی 20ایکڑ اور تینوں بیٹیوں میں سےہر ایک کو 1 حصہ (20فیصد فی کس) یعنی دس ، دس ایکڑ زمین ملے گی۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
5 50ایکڑ زمین
بیٹا | 3بیٹیاں |
عصبہ | |
2 | 1+1+1
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved