• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم وراثت کی ایک صورت

استفتاء

**** کا قضا ئے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم کے ورثاء میں ایک حقیقی بھائی ، ایک حقیقی بہن  اور بیوی شامل ہیں اور مرحوم کے والدین پہلے سے وفات پاچکے ہیں اور مرحوم کی کوئی اولاد نہیں ہے ، مرحوم کےبعد اس کی بیوی کا  بھی انتقال ہوگیا  ہےجس کے ورثاء میں 2 بھائی اور 3 بہنیں ہیں   جبکہ والدین پہلے فوت ہو  گئے تھےاور مرحومہ کی کوئی اولاد نہیں ہے،درخواست ہے کہ   مرحوم  کےورثاء کے شرعی حصوں  کی تفصیل بتادی جائے   کہ  کیا  ہے؟ مرحوم کے اثاثہ جات میں جائیدا د،  بینک بیلنس ، شیئرہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کےکل ترکہ یا اس کی قیمت کو 28  حصوں میں تقسیم کرکے 14 حصے (50 فیصد) بھائی کو اور  7حصے  (25فیصد)مرحوم کی بہن  کو اوردو دوحصے ( 7.14فیصد فی کس )بیوہ کے ہر بھائی کو اور ایک ایک حصہ (3.57فیصد فی کس)بیوہ کی ہر بہن کو ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved