- فتوی نمبر: 2-157
- تاریخ: 16 نومبر 2008
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
میں نے اپنی مرحومہ بیوی کو ایک سوسائٹی میں پلاٹ لیکر دیاتھا۔ جس میں کچھ رقم اس کی بھی شامل تھی۔ چونکہ میری بیوی کی کوئی اولادنہ تھی ۔ اور ان کے ورثاء میں اس کے بہن بھائی ہی تھے۔ اس لیے ہمارے مابین یہ طے پایا کہ جو بھی پلاٹ ہمارے نام ہیں ۔ اس میں ہم نے ایک دوسرے کو Nominate کردیاجائے تاکہ ایک کی وفات کی صورت میں دوسرا اس کا مالک ہوسکے۔ ہاوسنگ سوسائٹیوں میں یہ قانون ہے ۔ کہ مالک پلاٹ کی وفات کی صورت میں Nominate کے نام پلاٹ ٹراسفر کردیا جاتاہے۔ چنانچہ ایک سوسائٹی نے میرے نام پلاٹ ٹرانسفر کردیا ہے۔ جبکہ مذکورہ پلاٹ کے سلسلے میں متعلقہ سوسائٹی نے یہ شرط عائد کی کہ ورثاء سے لکھواکردوں کہ وہ میرے حق میں دست بردار ہوئے ہیں ۔ سب ورثاء نے میرے حق میں لکھ دیا اور مذکورہ پلاٹ میرے نام ٹرانسفر ہوگیا ہے جس میں مجھے بیوی نے Nominate کیا تھا۔
ورثاء میں سے کچھ نے تو صاف کہہ دیا ہے کہ چونکہ آپ نے پلاٹ لیکر دیا تھا اس لیے ہمارا کوئی حق نہیں بنتا۔ جبکہ کچھ ورثاء کلیم تو نہیں کرتے لیکن اگر میں انہیں حصہ دوں تو وہ قبول کرلیں گے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ مفتی حضرات سے رابطہ کیا۔ تو یہ صورت حال سامنے آئی کہ کچھ نے کہا کہ آپ کو شرعی لحاظ سے ورثاء کو حصہ دینا چاہیے۔ اور کچھ نے کہا کہ ورثاء کا کوئی حصہ نہیں بنتا۔ اب میں مذبذب ہوں کہ ورثاء کو حصہ دوں یا دوں؟
ازراہ کرم اس سلسلے میں میری رہنمائی کی جائے کہ شرعی لحاظ سے مجھے مرحومہ بیوی کے بہن بھائیوں کو پلاٹ میں سے حصہ دینا چاہیے یا نہیں؟
اب مذکورہ پلاٹ میرے نام ٹراسفر ہوگیا ہے اور مرحومہ بیوی نے زندگی میں مجھے اس کا Nominate بنا دیا تھا۔
وضاحت مطلوب ہے: کیا وہ پلاٹ آپ نے بیوی کی ملکیت میں دے دیاتھا یا نہیں؟ اگر نہیں دیا تھا تو پھر کیا صورت تھی؟
جواب وضاحب: اسی سلسلہ میں*** نے فون پر رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے جوا ب دیا ہے کہ باہمی رضامندی سے میں نے یہ پلاٹ اپنی مرحومہ بیوی کو ملکیت میں دے دیا تھا یہ طے پایا تھا کہ جس کا پہلے انتقال ہوجائے تو دوسرے کو اختیار ہے کہ وہ جس طرح چاہے استعمال میں لاسکتاہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پلاٹ تقسیم کرکے ہر وارث کو اس کا حصہ دیدیں اس کے بعد کوئی وارث اپنا حصہ آپ کو دینا چاہے تو دے سکتاہے۔
جیسا فتاویٰ شامی ہے:
لا تتم بالقبض فيما يقسم ولو وهبه لشريكه أو لأجنبي۔۔۔ فإن قسمه وسلمه صح ۔(8/576)
© Copyright 2024, All Rights Reserved