• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم میراث کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فدا حسین نے اپنے بیٹے وقار صاحب کو اپنی زندگی میں اپنے مکان کا گراؤنڈ فلور ہدیہ کیا، اور اپنی بیوی شاہ جہان کو اس مکان کے بالائی دو پورشن ہدیہ کیے اور بیٹے اور بیوی کے نام ان کے حصوں کی رجسٹری کروائی، اور کرایہ نامہ اور کرایہ داران، ان کے نام منتقل کیے۔ رجسٹری ساتھ لف ہے۔

سب سے پہلے فدا حسین فوت ہوئے، اس وقت ان کی بیوی شاہ جہان، بیٹا وقار اور بیٹی اطہرہ شاہین حیات تھی، پھر فداحسین  کی بیوی شاہ جہاں کا انتقال ہوا، ان کے انتقال کے وقت بیٹا وقار اور بیٹی اطہر شاہین  حیات تھی۔ پھر اطہر شاہین کا انتقال ہوا جو کہ شادی شدہ تھیں لیکن اولاد کوئی نہ تھی۔

اب ان کے شوہر کہتے ہیں کہ مجھے مکان ان کے دو پورشنوں میں سے حصہ دو، جو فدا حسین کی بیوی شاہ جہان کے نام ہیں۔  اب شریعت کی رُو سے میری بہن جو کہ مرحومہ ہیں ان کا حصہ ہے یا نہیں۔ جواب مرحمت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جب فدا حسین نے اپنی زندگی میں اپنے بیٹے کو مکان کا گراؤنڈ فلور، اور اپنی بیوی کو  اس مکان کے بالائی دو پورشن ہدیہ کیے اور ان کے نام رجسٹری کروائے اور اپنی زندگی ہی میں بیٹے اور بیوی کے تصرف میں دے دیے تو گراؤنڈ فلور بیٹے کی ملکیت ہے اس میں کسی دوسرے کا حق نہیں اور بالائی دو پورشن فدا حسین کی بیوی شاہ جہاں کی ملکیت ہیں جو اب ان کی وفات  کے بعد ان کے وارثوں میں تقسیم ہو ں گے۔ چونکہ بیٹی اطہر شاہین کا انتقال اپنی والدہ شاہ جہان کے بعد ہوا ہے اس لیے شاہ جہان کی ملکیت میں  موجود مذکورہ دو پورشنوں میں ان کا بھی حصہ ہے۔ اورچونکہ بیٹی اطہر شاہین کا بھی اب انتقال ہو چکا ہے لہذا ان کا حصہ ان کے شوہر اور بھائی وقار میں تقسیم ہو گا۔

لہذا والدہ شاہ جہان کی ملکیت میں موجود دو پورشنوں کو چھ (6) حصوں میں تقسیم کریں گے جن میں سے ان کے بیٹے وقار کو 5 حصے اور اطہرہ شاہین کے شوہر کو ایک حصہ ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:

 

3×2=6                            والدہ شاہ جہان                

بیٹی اطہرہ شاہین

1

بیٹا وقار

2×2

4

 

2————-اطہرہ شاہین                     —————–1×2=2

شوہر—————                              بھائی وقار

½                              ————————عصبہ

1                                    1

حیات                                          

وقار                                ——————— اطہرہ کا شوہر

5                                    1

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved