- فتوی نمبر: 25-278
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہو گیا، ورثاء میں سے ایک بیوی، تین بھائی اور چار بہنیں زندہ ہیں۔ مرحوم کی اولاد کوئی نہیں ہے۔ اور مرحوم کے والدین بھی پہلے فوت ہو چکے ہیں۔
گذارش یہ ہے کہ مرحوم کی میراث کیسے تقسیم کی جائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے ترکہ کے چالیس حصے کیے جائیں گے جن میں سے 10حصے بیوی کو6-6حصے ہر بھائی کو اور 3-3حصے ہر بہن کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے کہ:
4×10=40
بیوی | 3بھائی | چار بہنیں |
4/1 | ||
1×10 | 3×10 | |
10 | 30 | |
18 | 12 | |
6+6+6 | 3+3+3+3 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved