- فتوی نمبر: 19-126
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص فوت ہوگیا اور اس کے ورثاء میں پانچ بیٹے ،تین بیٹیاں اور ایک بیوی ہے ۔نیز مرحوم کے والدین بھی وفات پاچکے ہیں۔جبکہ مرحوم نے ترکہ(محتاط اندازےکےمطابق) 80لاکھ چھوڑا ہے۔ شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں کہ ہر ایک کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟فیصد کے اعتبار سے بتادیں تاکہ قیمت میں کمی بیشی کی صورت میں صحیح قیمت کا تعین کرسکیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ترکہ(یعنی 80لاکھ) کے104حصے کرکے ہر بیٹے کو 14 ،14حصے(یعنی 1076923
روپے)ہربیٹی کو 7،7حصے(یعنی538461.538روپے)اور بیوی کو13حصے(یعنی 1000000روپے) ملیں گے،تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
8×13=104
5بیٹے —————–3بیٹیاں ——————- بیوی
عصبہ ————————————————- ثمن
7×13 1×13
91 13
فی بیٹا14———————- فی بیٹی7 13
فی بیٹا: 1076923.08روپے ۔فی بیٹی:538461.538روپے بیوی:1000000روپے
فیصدی حصہ ہر بیٹے کا46. 13فیصد ،ہر بیٹی کا6.730فیصداور بیوی کا12.5ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved