- فتوی نمبر: 17-79
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں میت کے ترکہ میں ایک کروڑ(10000000) ہیں ورثاء میں ایک بیوہ،2بیٹیاں،والدہ،7بہنیں،2بھائی جبکہ میت کا نہ بیٹا ہے نہ پوتاہے۔تر کہ کی تقسیم کیسے ہوگی؟ شرعی رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورصورت میں ایک کروڑ میں سے بیوہ کو 1250000روپے،فی بیٹی3333333.34روپے، والدہ کو1666666.67روپے،فی بہن 37878.7879روپے،فی بھائی75757.5758روپے ملیں گے۔تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
24×11=264
بیوہ ——–2بیٹیاں —والدہ ————-7بہنیں ————2بھائی
ثمن ——-ثلثان —— سدس ———— عصبہ
3×11 16×11 4×11 1×11
33———– 176——— 44 ——— فی بہن1——— فی بھائی 2
1250000روپے،فی بیٹی3333333.34روپے،1666666.67روپے، فی بہن 37878.7879روپے، فی بھائی75757.5758روپے
© Copyright 2024, All Rights Reserved