- فتوی نمبر: 17-290
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کی وفات کےبعد اس کی کل جائیداد میں سے اس کےبیٹے،بیٹیوں اوربیوہ کو کتنے کتنے فیصد حصہ ملے گا؟
جبکہ والدین حیات ہیں
وضاحت مطلوب ہے:کتنے بیٹے اوربیٹیاں ہیں؟
جواب وضاحت:2بیٹے اور5بیٹیاں ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 216حصے کریں گے جن میں سے ہربیٹے کو26حصے،ہربیٹی کو13حصے ،ماں کو36حصے، باپ کو36حصےاوربیوی کو27حصے ملیں گے۔تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
24×9=216
باپ —– ماں——— بیوی ———- 2بیٹے———— 5بیٹیاں
1/6 ———–1/6 ————–1/8————- عصبہ
4×9 4×9 3×9 13×9
36 36 27 117
——————— فی بیٹا26 ———————-فی بیٹی13
© Copyright 2024, All Rights Reserved