- فتوی نمبر: 20-261
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص یامین فوت ہوا اس کے ورثاء میں 1بیوہ،4 حقیقی بھائی، 4حقیقی بہنیں، 1ماں شریک بہن ،ہے اس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور اس کے والدین بھی اس کی زندگی میں وفات پا چکے تھے اسکی میراث کیسے تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 144 حصہ سے کیے جائیں گے جن میں سے 36 حصےاسکی بیوی کو ملیں گے اور 14-14 حصے اس کے ہرحقیقی بھائی کو ملیں گے اور 7-7حصے اس کی ہرحقیقی بہن کو ملیں گے اور 24حصےاس کی ماں شریک بہن کو ملیں گے ۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
12X12=144
بیوہ ——— 4حقیقی بھائی———— 4حقیقی بہنیں —————-1اخیافی بہن
1/4 ————- عصبہ———————– 1/6
3X12=36 7X12=84 2X12=24
14+14+14+14 7+7+7+7
© Copyright 2024, All Rights Reserved