• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ترکہ کی تقسیم موجودہ قیمت کے اعتبار سے ہوگی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

والد صاحب کی وراثت کی تقسیم کے بارے میں شرعی رہنمائی درکار ہے:

والد صاحب کی وفات 2010میں ہوئی،والد صاحب کی ترکہ میں ایک مکان اور ایک کارروباری جگہ۔

وراثت کی کل مالیت5500000روپے ۔2014وراثت کے حصہ دار چھ بھائی اور ایک بہن،وراثت کی ادائیگی 2015میں 2بھائی 1690000=2×8,45,000اور ایک بہن کو:422500=1×4,22500

کل رقم ادا کی گئی:2112500روپے  ہیں۔

ہم چھ بھائیوں میں چار بھائی ایوز فائق کے نام سے مشترکہ کاروبار کررہے تھے انہوں نے ایک پراپرٹی بیچ کر دو بھائیوں اور ایک بہن کو ادائیگی 2015میں کردی ہے ۔وراثت کی تقسیم باقی بھائیوں میں موجودہ مالیت 2019کے حساب سے ہو گی یا 2014کے حساب سے ہوگی؟رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

باقی بھائیوں میں وراثت کی تقسیم موجودہ یعنی 2019کی مالیت کے اعتبار سے ہو گی ۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved