• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تشبیک کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ مسجد میں ہاتھوں کی انگلیاں پھنسا کربیٹھنا مکروہ تحریمی ہے؟

۲۔ اس کی کیا حکمت ہے ؟

۳۔            کیا ایسا کرنا مسجد کے علاوہ بھی مکروہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ مسجد میں جب آدمی نماز میں ہو یا نماز کے انتظار میں ہو تو مذکورہ عمل مکروہ تحریمی ہے۔

۲۔ اس کی حکمت تو ہمیں معلوم نہیں اور نہ ہی معلوم ہونا ضروری ہے۔

۳۔            اس عمل کی کراہت کا تعلق مسجد  یا غیر مسجد سے نہیں بلکہ نماز یا نماز کے انتظار یا نماز کی طرف جانے سے ہے البتہ نماز کے علاوہ اگر کسی صحیح مقصد سے ایسا کرے تو یہ بغیر کسی کراہت کے درست ہے اور بغیر کسی مقصد کے کرے تو مکروہ تنزیہی ہے۔

في الدر (493/2)

وفرقعة الاصابع وتشبيکها ولو منتظرا لصلاة او ماشيا اليها للنهي ولا يکره خارجها لحاجة

وفي الشامية:

روي احمد وابوداودوغيرهما مرفوعا :اذا توضأاحدکم فاحسن وضوئه ثم خرج عائدا الي المسجد فلا يشبک بين يديه فانه في صلاة۔ونقل في المعراج الاجماع علي کراهة الفرقعة والتشبيک في الصلوة وينبغي ان يکون تحريمية للنهي المذکور ۔۔حليه بحر

قوله ولايکره خارجها لحاجة :المراد بخارجها ماليس من توابعها لان السعي اليها والجلوس في المسجد لاجلها في حکمها کما مر لحديث الصحيحين :لايزال أحدکم في صلاة مادامت الصلاة تحبسه ‘‘واراد بالحاجة نحو اراحة الاصابع فلو بدون حاجة بل علي سبيل العبث کره تنزيها۔

والکر اهة في الفرقعة خارجها منصوص عليها واما التشبيک فقال في الحلية لم اقف لمشائخنا فيه علي شيء والظاهر انه لو بغير عبث بل لغرض صحيح ولو لاراحة الاصابع لايکره

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved