• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

موبائل SMS، رکشہ پر فلیکس لگوانا، بروشرز گھروں میں تقسیم کرنا اور گھروں کے دروازوں پر اسٹیکرز لگوا کر کاروبار کی تشہر

استفتاء

*** دیواروں، بیسمنٹوں، چھتوں اور واٹر ٹینکوں میں سیم اور لیکج ختم کرنے کا کام کرتے ہیں وہ اپنے کام کی Advertisement کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ جن میں موبائل SMS، رکشہ پر فلیکس لگوانا، بروشرز گھروں میں تقسیم کرنا اور گھروں کے دروازوں پر اسٹیکرز لگوانا شامل ہے۔ مذکورہ طریقہ کے ذریعہ سے تشہیر کرنے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقوں سے تشہیر کرنا جائز ہے۔ البتہ تشہیر میں ایک تو جاندار کی تصویر استعمال نہ کی جائے اور دوسرے لوگوں کی ذاتی املاک اور گھروں کے دروازوں پر اپنے عمل کی تشہیر کا اسٹیکر وغیرہ لگانے میں یا تو ان لوگوں کی اجازت حاصل کرے یا اسٹیکر ایسی جگہ لگائیں جہاں خود ان لوگوں کو بھی برا محسوس نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved