- فتوی نمبر: 9-227
- تاریخ: 05 جنوری 2017
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
محترم ومعزز مفتی صاحب ذیل میں چند مسائل کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔
میں لاہور کا رہائشی ہوں، دعوت تشکیل کے سلسلے میں میری تشکیل کراچی ہوئی۔ تو کیا جب میں تشکیل سے واپس مرکز رائے ونڈ آؤں گا، تو مرکز میں نماز قصر پڑھوں گا یا مکمل؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ جب کراچی کی تشکیل سے رائے ونڈ واپس آئیں گے تو رائے ونڈ میں آپ قصر نماز پڑھیں گے بشرطیکہ آپ کراچی سے رائے ونڈ براستہ لاہور نہ آئے ہوں، اور نہ ہی رائے ونڈ مرکز میں آپ کی پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت ہو۔ کیونکہ آپ جب ایک دفعہ مسافر بن گئے تو اب آپ اس وقت تک مقیم نہ ہوں گے جب تک یا تو کسی ایک مقام پر پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت کر لیں یا اپنے وطن اصلی میں داخل ہو جائیں۔
فتاویٰ عالمگیری (1/139) میں ہے:
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو أكثر.
© Copyright 2024, All Rights Reserved