• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تصویرویڈوکےمتعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شریعت مطہرہ کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں

.1 مقامات مقدسہ ،شعائر اسلام ،حرم شریف ،مسجد نبوی ، تربیتی خانقاہوں اورتبلیغی مراکز و مدارس میں موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیو بنانا اور بنوانا اور ایک دوسرے کو بھیجنا قانون شریعت میں کیسا ہے؟

.2 ٹی وی پر نعت   اور بیان سننے کے لیے   ٹی وی خریدنا اور کیبل کنکشن لگانا شرعا کیسا ہے؟

.3 ایک شخص موبائل سے اپنی بیوی کی برہنہ حالت میں تصاویر اور ویڈیو بناتا ہے اور دلیل یہ دیتا ہے کہ شرعا میرا دیکھنا جائز ہے اور ویڈیو تصاویر تو آج کل ناجائز ہی نہیں ۔کیونکہ سب بنواتے ہیں لہذا میرا عمل شرعی طور پر جائز ہے۔اس شخص کا عمل شرعی طور پر کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

.1اس بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے ۔تاہم ہماری رائے جاندار کی ڈیجیٹل تصویر کے بارے میں بھی اس کے تصویر ہونے اور ناجائز ہونے کی ہے۔

.2 ٹی وی مذکورہ مقاصدکے لیےخریدنا اور گھر میں کیبل کنکشن لگانا ناجائز ہے۔

.3 اول تو ہماری تحقیق میں جاندارکی تصاویر اور ویڈیو بنانا خواہ وہ بیوی ہی کی کیوں نہ   ہوں جائز نہیں اور دوسرے موبائل پر بنائی گئی ویڈیو دوسروں کی دسترس سے محفوظ بھی نہیں اس لیے موبائل پر بیوی کی تصویر بنانا اور وہ بھی  برہنہ بنانا گویا اپنی بیوی کی برہنہ تصویر کے دوسروں کے سامنے جانے کا خطرہ پیدا کرنا ہےجوکہ ناجائز ہے۔

در مختار 644/9  میں ہے:

( و ) جاز ( بيع عصير ) عنب ( ممن ) يعلم أنه ( يتخذه خمرا ) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية ونثل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله ممن أي من كافر أما بيعه من المسلم فيكره ومثله في الجوهرة و الباقاني وغيرهما . زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق . (بخلاف بيع أمرد ممن يلوط به وبيع سلاح من أهل الفتنة ) لأن المعصية تقوم بيعنه ثم الكراهة في مسألة الأمرد مصرح بها في بيوع الخانية وغيرها واعتمده المصنف على خلاف ما في الزيلعي و العيني وإن أقره المصنف في باب البغاة . قلت : وقدمنا ثمة معزيا للنهر أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها فليحفظ توفيقا .

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved