• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تصویر کی تحقیق

استفتاء

(1) اس پیکنگ میں کارٹون تصاویر کے حکم میں ہیں؟ (2) ان میں کس طرح کی تبدیلی کردیں کہ تصویر کے حکم میں نہ رہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2 ۔ مذکورہ پیکنگ میں کارٹون تصاویر کے حکم میں ہیں کیونکہ ان کے چہرے کے نقوش(آنکھ، ناک، منہ) واضح ہیں۔البتہ اگر چہرے کے نقوش مٹا دیں تو یہ تصویر کے حکم سے نکل جائیں گے۔

خلاصۃ الفتاویٰ (1/58)میں ہے:

وکذا لو محی وجه الصورةفهو کقطع الرأس بخلاف ما اذا قطع یداها او رجلاها

بدائع الصنائع (1/114)میں ہے:

فان کان مقطوعة الرؤوس فلابأس بالصلٰوة فی هذا لانها بالقطع خرجت من ان تکون تماثیل والتحقت بالنقوش والدلیل عليه ما روی من محو وجه الطیر الذی کان فی ترسه.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved