- فتوی نمبر: 19-259
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
کیافرماتے ہیں علماء دین وشرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل انٹرنیٹ کےذریعے پیسے کمانے کا رجحان بہت بڑھ چکا ہے انٹر نیٹ پر جن ذرائع سے پیسہ کمایا جاتا ہے ان میں سے ایک ذریعہ لوگوبنانا بھی ہے ۔
سوال یہ ہے کہ لوگو جاندار ،بے جان ،مرد ،عورت ،حلال حرام یا تحریر کسی بھی طرح کا ہوسکتا ہے ۔کیا اس طرح کے لوگو بنانا جائز ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لوگو بنانے کےلیے جاندار کی تصویر بنانا اوراسی طرح کوئی ایسی تحریر جو کسی حرام چیز کی تشہیر کا ذریعہ بنے ناجائز ہے اس لیے اس کے ذریعہ کمائی کرنا بھی ناجائز ہے اگر کوئی لوگو ان چیزوں سے خالی ہوتو ایسا لوگو بنانا اوراس کے ذریعہ کمائی کرناجائز ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved