- فتوی نمبر: 19-140
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین درج ذیل مسائل کے بارے میں
1.آن لائن کمائی میں تصاویر (جو کہ جاندار کی بھی ہو سکتی ہیں اور غیر جاندار کی بھی اورفحش بھی ہوسکتی ہیں)کےپس منظر کو تبدیل کرنا کیسا ہے ؟جبکہ سائل تصویر بنا نہیں رہا ہے اور اسی طرح تصاویر کے سائز میں تبدیلی کرنا کیسا ہے؟
2.کسی بھی قسم کے تحریری مواد (جو فحش بھی ہو سکتا ہے) اور اس کا ترجمہ کرنا یا اس کا فارمیٹ بدلنا کیسا ہے؟
- کوئی ایسا کام کرنا جس میں موسیقی کی دھن یا موسیقی لگائی جائے کیسا ہے؟
شرعی اصولوں کے ذریعے جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔غیر جاندار کی تصاویر کو ایڈٹ (تزیین وآرائش) کرنا جائز ہے اور جاندار کی تصاویر اگر فحش نہ ہو ں تو ایڈٹ کرنے سے اجتناب کرنا بہتر ہے اوراگر فحش ہوں تو ایسی تصاویر کو دیکھنا ہی جائز نہیں چہ جائیکہ اس کی تزیین وآرائش کرنا۔
- فحش مواد کا ترجمہ کرنا یا اس کا فارمیٹ بدلنا اس میں تعاون کرنا ہے جو کہ جائز نہیں۔
3. جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved