• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

طواف وسعی کی دعائیں

استفتاء

معلوم  کرنا تھا کہ طواف کے ہر چکر کی دعا بعض  کتب میں موجود ہے   جیساکہ معلم الحجاج میں اور اس کے علاوہ دیگر کتب میں جبکہ  بعض کتب میں یہ لکھا ہوا ہے کہ طواف و سعی کی کوئی مخصوص دعا نہیں جن لوگوں  نے طواف  و سعی کے ہر چکر کے لئے  ایک مخصوص دعا ایجاد کرلی ہے اس کی کوئی اصل نہیں بلکہ جو بھی دعا میسر ہو اس کا پڑھنا کافی ہے ۔لہذا وضاحت مطلوب ہے کہ:

1۔  طواف اور سعی کے ہر چکر  کی کوئی مخصوص دعا ثابت   ہے یا نہیں؟

2۔یا کون سی دعائیں پڑھنا  بہتر و مسنون  ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طواف کے ہر چکر کی دعا معلم الحجاج  میں تو مذکور نہیں ،اس کے علاوہ دیگر کتب کی آپ نشاندہی کریں تو انہیں دیکھ کر کچھ کہا جاسکتا ہے باقی ہماری تحقیق یہی ہے  کہ(1) طواف اور سعی کے ہر چکر کی کوئی مخصوص  دعا ثابت  نہیں۔

(2) لہذا  کوئی  بھی دعا پڑھی  جاسکتی ہے کسی ایک کو بہتر یا مسنون کہنا درست نہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved