- فتوی نمبر: 10-61
- تاریخ: 11 جون 2017
استفتاء
السلام علیکم ایک عورت ماہواری کی حالت میں عمرہ کے لیے گئی۔ 6 دن کی عادت پوری ہونے پر اس نے پاک ہو کر طواف اور سعی کے ساتھ عمرہ مکمل کیا۔ بعد ازاں ایک دن کے وقفے سے اسے دوبارہ دھبہ لگا۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں آیا اس پر جنابت کی حالت میں طواف کرنے سے دم واجب ہو گا یا نہیں؟ واضح رہے کہ اس کی عادت کے دن پورے ہو چکے تھے اور اسے اس کا علم کسی طور نہیں کہ آگے چل کے اسے دھبہ وغیرہ لگ سکتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اس دھبے کے بعد اگر مکمل 15 دن پاکی کے گذر گئے تو یہ دھبہ بھی ماہواری (حیض) میں شمار ہو گا اور اس حالت میں طواف کرنے کی وجہ سے اس عورت پر دم آئے گا۔ اور اگر اس دھبے کے بعد 15 دن کے اندر اندر دوبارہ دھبہ لگتا ہے تو اس کی تفصیل بتا کر مسئلہ دوبارہ پوچھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved