- فتوی نمبر: 18-207
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طواف کے دوران قرآن پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
طواف کے دوران قرآن پڑھ سکتے ہیں لیکن آواز اتنی نہ ہو جو دوسروں کے لئے خلل کا باعث ہو۔
مصنف عبد الرزاق 5/52 میں ہے:
عن عطاء قال من طاف بالبيت فليدع الحديث و ليذكر الله الا حديثا ليس به بأس و احب الى ان يدع الحديث كله الا ذكر الله و القرآن
غنیۃ الناسک 125 میں ہے:
و لا بأس بترك الاذكار و قرأة القرآن فى نفسه
بدائع الصنائع 2/131 میں ہے:
و يكره ان يرفع صوته بالقرآن لانه يتاذى به غيره لما يشغله ذلك عن الدعاء و لا بأس بان يقرأ القرآن
© Copyright 2024, All Rights Reserved