- فتوی نمبر: 6-156
- تاریخ: 19 ستمبر 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
میری والدہ ۔۔۔۔ قضاء الہٰی سے انتقال کر گئی ہیں، جن کے پسماندگان میں تین بیٹے (**، **،**) اور تین بیٹیاں ہیں (**، **،**) موجود ہیں۔ ان کے علاوہ مرحوم کا کوئی وارث نہیں ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ متوفیہ کی جائیداد کو ورثاء پر تقسیم فرما کر مشکور فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کی والدہ کا کل ترکہ 9 حصے میں تقسیم کر کے ان میں سے 2-2 حصے ہر بیٹے اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
9 والدہ
3 بیٹے 3 بیٹیاں
2+2+2 1+1+1 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved