- فتوی نمبر: 8-240
- تاریخ: 11 مارچ 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک شخص فوت ہو گیا اور اس نے اپنے پیچھے تین بیٹیاں اور چار بھتیجوں کو وارث چھوڑا ہے۔ اب ان کے درمیان وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل وراثت کے 36 حصے کر کے ہر بیٹی کو 8 حصے دیے جائیں، اور ہر بھتیجے کو 3 حصے دیے جائیں۔
صورت تقسیم یہ ہے:
3×12= 36
3 بیٹیاں 4 بھتیجے
2/3 عصبہ
2×12 1×12
24 12
8 فی کس 3 فی کس فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved