- فتوی نمبر: 33-18
- تاریخ: 07 اپریل 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا اسکے ترکہ میں2کنال 10 مرلہ زمین تھی،ورثاء میں 3بیٹے، 3بیٹیاں اور 1بیوہ ہے، مرحوم کے والد مرحوم سے تقریبا 18 یا 20سال پہلے فوت ہو گئے تھے، مرحوم کی والدہ مرحوم کی وفات کے تقریبا 9یا 10 سال بعد فوت ہوئی ہیں ۔ اب وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟ سب کے حصے میں کتنے مرلے آئیں گے؟
وضاحت مطلوب ہے: (۱) جب مرحوم کی والدہ کا انتقال ہوا تو والدہ کے والدین یعنی مرحوم کے نانا، نانی حیات تھے؟(۲) جب مرحوم کی والدہ کا انتقال ہوا تو مرحوم کے کتنے بہن بھائی حیات تھے؟
جواب وضاحت: (۱) مرحوم کے نانا ، نانی بہت پہلے وفات پاچکے تھے۔ (۲) 4 بہنیں اور 2 بھائی حیات تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی زمین کے کل 432 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 54 حصے (12.5 فیصد) مرحوم کی بیوی کو، 68 حصے (15.74 فیصد) مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو، 34 حصے (7.87 فیصد) مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو، 18 حصے (4.16 فیصد) مرحوم کے ہر بھائی کو، 9 حصے (2.08 فیصد) مرحوم کی ہر ایک بہن کو ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved