• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاق

استفتاء

2006-04-09 سے پہلے ڈیڑھ سال پہلے ایک طلاق دی۔ اور اس کے بعد فوراً میاں بیوی کی طرح رہنا شروع کردیا۔ اس کے بعد 2008-04-09 کو لڑکی کو سامنے کھڑا کر کے دو مرتبہ طلاق، طلاق کہا اور کہا یہاں سے چلی جاؤ، پھر لڑکے کے مطابق لڑکی کے بھائی کو فون کر کے کہا کہ میں نے تمہاری بہن کو تین مرتبہ طلاق دی۔ لیکن لڑکی  وہاں نہیں تھی جبکہ لڑکی اس وقت سات ماہ کی حاملہ ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں اور بیوی شوہر پر حرام ہوگئی ہے اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح ہوسکتی ہے بیوی عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved