• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاق کے بعد صلح

استفتاء

میرا نام ***ہے، میں آپ سے ایک مسئلے کا حل پوچھنا چاہتی ہوں کہ میری شادی کو ایک سال ہو گیا ہے، میری ڈھائی ماہ کی بیٹی ہے میرا میرے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے، حق مہر کو لے کر جو اس نے مجھے ادا کیا، لیکن اب وہ مجھ سے واپس مانگ رہا ہے اور میں نے دینے سے انکار کر دیا ہے جس سے اس نے غصہ میں آگر مجھے چار بار  یہ کہا کہ "میں نے تمہیں طلاق دی"۔ جس کے بہت سے گواہ بھی ہیں، اگلے دن سے وہ مجھ سے صلح کرنا چاہتا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اب یہ ممکن ہے یا نہیں؟ اور اگر ممکن ہے تو اس کا کیا حل ہے؟ مہربانی فرما کر مجھے دین اور قرآن کی روشنی میں میرے اس مسئلے کا حل بتائیں، میرے شوہر کا نام *** ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں خط کشیدہ الفاظ کی رو سے تین طلاقیں ہو گئی ہیں اور نکاح ختم ہو کر بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے۔ اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ ہی رجوع ہو سکتا ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved