• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاقیں بصورت تحریر

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے شوہر نے ایک طلاق کا اور ایک تحریر جو کہ دونوں لف ہیں یہ مجھے دی ہیں ان کی روشنی میں مجھے فرمائیں کیا طلاق واقع ہو چکی ہے یا نہیں؟

’’میں*****  اپنے ہوش حوا س میں بوجہ نافرمانی ******* کو طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں‘‘میں اس سلسلہ  حنفی سے تعلق رکھتا ہوں اور اس کے تحت تین طلاقیں دیتا ہوں اور وہ ایک ساتھ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ تحریر کی رو سے تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے ،لہذا اب نہ صلح ہوسکتی ہے اورنہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved