• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاقیں دینے کے بعد شوہر کاطلاق دینے سے انکار

استفتاء

1۔ ***نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے انکار کیا کہ میں نے کوئی طلاق نہیں دی۔ جبکہ اس کی بیوی کا کہناہے کہ میں نے اپنے کانوں سے طلاق کے الفاظ سنے ہیں۔ لیکن گواہ کوئی نہیں ہے۔ اب کیا کرنا چاہیے کیا حکم ہے؟

2۔***کے انکار کرنے کی صورت  میں اگر طلاق ہوگئی تو عدت کا کیا حکم ہے؟

علاقہ کے ایک مولوی صاحب کا کہناہے کہ طلاق نہیں ہوئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر عورت اپنے آپ کو دیانتداری سے سچا سمجھتی ہے تو وہ اپنے اوپر تین طلاقیں سمجھے ۔ اور شوہر سے علیحدہ رہے اور اس سے اعلانیہ بھی طلاق لے یا خلع لے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved