• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تحریراً تین طلاقیں دینا

استفتاء

منسلکہ طلاقنامہ کی رُو سے کہ جس میں خاوند نے یہ الفاظ تحریر کیے ہیں ” من مقر مذکورہ مسماة***دختر*** کو طلاق ثلاثہ یعنی تین بار  طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں”۔

کیا طلاق ہوگئی ہے۔ اور کتنی طلاقیں ہوئی ہیں؟ کیا اب عورت دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے؟ کیونکہ ہم دوسری جگہ نکاح کرنا چاہتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیا ہے۔ اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔ عورت آزاد ہے عدت گذر چکی ہو اور دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved