• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تيرا میرا کوئی واسطہ نہیں ہے، میں تجھے کاغذ دیتا ہوں، جاؤ یہاں سے چلی جاؤ

استفتاء

گھر میں میاں بیوی کے درمیان میں تنازعہ ہوگیا اور میاں نے بیوی کو یہ الفاظ کہہ دیے ” کہ تیرا میرا کوئی واسطہ نہیں ہے، میں تجھے کاغذ دیتا ہوں، جاؤ یہاں سے چلی جاؤ”۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ بچی کے رشتہ کے سلسلہ میں بچی کے والد نے اپنے خاندان میں بات چلا رکھی تھی بچے والے بچی کو دیکھ کر چلے گئے۔ دونوں طرف سے ہاں ہوگئی۔ چونکہ خاندان ۔۔۔ کا تھا جس کی وجہ سے بیوی دلبرداشتہ ہوگئی اور ضد میں آکر اس نے کہا کہ یہ بچی اس گھر میں نہیں جائی گی۔ جس پر خاوند نے یہ کہا کہ تجھے خاوند کی عزت کاکوئی خیال نہیں "جا تیرا میرا کوئی واسطہ نہیں تو بھی کاغذ لے اور چلی جا”۔ فرمائیں کہ یہ طلاق واقع ہوئی ہےیا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے جانب سے کہے گئے الفاظ کنایہ الفاظ کی پہلی دو قسموں سے متعلق ہیں، جن سے طلاق کا ہونا نہ ہونا نیت پر موقوف ہے۔ لہذا شوہر نے طلاق کی نیت سے یہ الفاظ کہے ہیں تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی اور نکاح ختم ہوگیا۔ اب میاں بیوی دوبارہ رہنا چاہیں تو پھر سے نکاح کرکے رہ سکتے ہیں۔

و في الغضب توقف الأولان إن نوى وقع و إلا لا قال العلامة الشامي أي ما يصلح ردا و جواباً و ما يصلح سباً و جواباً و لا يتوقف ما تيعين للجواب. ( شامی: 4/ 521) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved