• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"تیرا میرا سسٹم ختم” الفاظ سے طلاق کاحکم

استفتاء

محترم مفتی صاحب ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ میری اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی ہورہی تھی ،میں نے غصہ میں اسے یہ الفاظ دو دفعہ کہے’’تیرا میراسسٹم ختم ‘‘اب تیرے ساتھ نہیں رہنا‘‘میری نیت طلاق کی نہ تھی تو کیا یہ الفاظ کہنے سے طلاق ہو گئی ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر شوہر بیوی کے سامنے اس بات پر قسم دیدے کہ میری ان الفاظ سے طلاق کی نیت نہیں تھی تو کہے گئے الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اور سابقہ نکاح بدستور باقی ہے اور اگر شوہر قسم دینے سے انکار کرے تو عورت اپنے حق میں ایک بائنہ طلاق سمجھے اور بائنہ طلاق کی صورت میں اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہیں تودو گواہوں کی موجودگی میں نیا مہر مقرر کرکے دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں ۔

توجیہ:

پہلا جملہ کنایات کی قسم دوم میں سے ہے جو کہ غصہ کی حالت میں بھی نیت پر موقوف ہوتاہے البتہ عدم نیت پر قسم دینی پڑتی ہے اور دوسرا جملہ استقبال اور تفریع پر محمول ہے جس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved