• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تیرہ دن بعد حیض آنے کی صورت میں نمازوں کاحکم

  • فتوی نمبر: 12-293
  • تاریخ: 31 جولائی 2018

استفتاء

کسی لڑکی کو دو تین ماہ سے اس طرح ماہواری ہو رہی تھی کہ پاکی کے ایام پورے پندرہ دن تھے لیکن اس ماہ تیرہ دن بعد ہی ماہواری شروع ہو گئی اس صورت میں نمازوں کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تیرہ دن کے بعد آنے والا خون استحاضہ کا ہے اس میں عورت کے لیے وہی حکامات ہیں جو پاک عورت کے ہوتے ہیں ۔اگر خون جاری رہتا ہے تو پندرہ دن پور ے کرنے کے بعد ماہواری شمار ہو گی۔

نوٹ۔خون جاری رہنے یا بند ہونے کی صورت میں دوبارہ صورت حال بتا کر پوچھا جائے ۔فی الحال حکم یہ ہے کہ تیرہویں دن کے بعد آنے والا خون استحاضہ  ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved