• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ٹیسٹ ٹیوب کا طریقہ کار اور حکم

استفتاء

عرض ہے کہ میرا نام فیصل منظور ہے اور میں لاہور کا رہائشی ہوں۔ عرصہ 13 برس سے شادی شدہ ہوں لیکن اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، اس عرصہ میں ہر طرح کا ڈاکٹری ، حکیمی اور روحانی علاج کروا چکے ہیں اور ہر طرح کے متعلقہ لیبارٹری ٹسٹ بھی کروا چکے ہیں  جن کا رزلٹ ہمیشہ کلیئر آیا ہے اور کسی بھی معالج نے آج تک کسی طرح کا کوئی نقص یا کمی کا بھی نہیں بتایا۔ اب ہم ٹیسٹ ٹیوب طریقہ اختیار کرنے کے بارے میں ارادہ کر رہے ہیں لیکن سب سے پہلے آپ سے رہنمائی لینا چاہتے ہیں کہ شرعی اعتبار سے ٹیسٹ ٹیوب طریقہ علاج میں کوئی قباحت تو نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی جواب کا درخواست گذار ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اولاد کے حصول کے لیے ٹیسٹ ٹیوب کا طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس سلسلے میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہو گا:

1۔ میاں بیوی کے نطفے باہم ملائے جائیں اور بیوی کے رحم میں رکھے جائیں۔

2۔ ہر مرحلے میں ستر کا خیال رکھا جائے۔

3۔ عورت کے مراحل لیڈی ڈاکٹر سر انجام دے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے: ’’مریض و معالج کے احکام‘‘)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved