- فتوی نمبر: 15-60
- تاریخ: 13 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تھکاوٹ کی وجہ سے وہیل چئیر پر صفا ومروہ کی سعی کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محض تھکاوٹ کی وجہ سے وہیل چیئر پر صفا ومروہ کی سعی کرنا جائز نہیں ،اگر کسی نے ایسا کیا تو اس پر ایک دم آئے گا۔
غنیۃ الناسک136
فصل فی مکروھاتھا ۔۔وھی الرکوب فیہ من غیر عذر
وایضافیہ133
الثالث:المشی فیہ لمن لا عذرلہ فان سعی راکبا او زحفا بغیر عذر فعلیہ الدم
مناسک ملاعلی القاری178
(والمشی فیہ فان سعی راکبا او محمولا او زاحفا )ای لجمیع انواعہ ممالایطلق علیہ انہ مشی (بغیر عذر فعلیہ دم ولو بعذر فلاشیء علیہ)وھذا واضح۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved