- فتوی نمبر: 3-156
- تاریخ: 08 مئی 2010
استفتاء
انگریزی لباس میں استعمال ہونے والی ٹائی جو گلے میں باندھی جاتی ہے۔ آیا واقعی عیسائیت کا شعار ہے؟ اگر ایسا ہے تو کوئی مستند حوالہ درج فرمائیں، تاکہ یہ بات کہ ڈائی عیسائیوں کا شعار ہے بہتا ن و افترا پردازی میں نہ آئے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بات یہ ہے کہ عیسائیوں کے نزدیک صلیب مذہبی شعار ہے، بوٹائی (Bow tie) واضح طور پر صلیب کے نشان سےمماثلت رکھیت ہے۔ پھر نیک ٹائی کا رواج بڑھ گیا جو اس کی بدلی ہوئی صورت ہے۔ اس لیے کوئی تعجب نہیں کہ نیک ٹائی قومی شعار ہو لیکن اس میں عیسائیوں کے مذہبی شعار کی جھلک ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved