• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تجارت و مزدوری کی غرض سے بار بار مکہ میں داخل ہونے والے شخص کے لیے احرام باندھنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں:

اگر کوئی مدینہ منورہ سے بار بار تجارت یا مزدوری کی غرض سے مکہ مکرمہ آتا ہو تو اس کے لیے احرام ہر دفعہ میں باندھنا اور عمرہ

کرنا ضروری ہے، یا حرج کی وجہ سے اس مسئلہ میں امام مالک و امام شافعی رحمہما اللہ کے مذہب پر عمل کرتے ہوئے عمرہ نہ کرنے کی گنجائش ہے؟ جیسے ’’رفیق حج: 197‘‘ مؤلفہ مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب  میں اس کو بیان کیا گیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جن لوگوں کا مکہ مکرمہ آنا جانا بہت کثرت سے ہو، جیسا کہ ڈرائیور حضرات کا آنا جانا تو ایسے لوگوں کو امام شافعی رحمہ اللہ کے مذہب پر عمل کرتے ہوئے بغیر احرام کے مکہ مکرمہ جانے کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved