- فتوی نمبر: 20-266
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
تجارت میں معقول اور جائز اجرت کتنے فیصد ہونی چاہیے؟
وضاحت مطلوب ہے کہ اجرت سے کیا مراد ہے نفع یا کچھ اور؟
جواب وضاحت :نفع جیسے کوئی بھی کاروبار مثلا کھاد ،اسپرے وغیرہ جب خریدتے ہیں اور آگے فروخت کرتے ہیں تو اس میں کتنے فیصد نفع لینا چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تجارت میں نفع کے بارے میں شریعت کی طرف سے کوئی ایسی مقدار متعین نہیں کہ اس سے زیادہ لیناجائز نہ ہو ،البتہ
انسانی ہمدردی اور مارکیٹ ریٹ کا خیال رکھا جائے اور اتنا نفع نہ رکھا جائے کہ بعد میں گاہک کو معلوم ہو تو اسے ناگوار ہو۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved