• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)تتلیاں بنی ہوئی فریم کے سامنے نماز کاحکم (2)فریم میں آیت بھرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ فوٹو کے فریم پر تتلیاں بنی ہیں(1) اس کمرے میں یا اس کے سامنے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟(2)اور کیا اس فریم پر آیت وغیرہ رکھ سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1 ) اس کمرے میں اور اس کے سامنے نماز ہوجاتی ہے۔ اس لیے کہ یہ تتلیاں تصویر کے حکم میں نہیں ہیں ۔ کیونکہ ان کے چہرے کے نقوش صاف نظر نہیں آرہے ۔

(2  ) مذکورہ فریم پر آیت رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر مذکورہ فریم پر آیت ڈالنا لوگوں کیلئے تشویش کا باعث ہو تو گریز کریں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved