• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’توفارغ ہے‘‘سے شوہر کی مراد تین طلاقیں ہوں تو کتنی طلاقیں پڑھیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر نے بیوی کو فون کال پر کہا کہ’’ تو میری طرف سے فارغ ہے ‘‘تو بیوی نے پوچھا فارغ ہونے کا کیا مطلب ہے تو شوہر نے کہا’’ تجھے تین طلاقیں ہیں‘‘

برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں ایسا کہنے سے کونسی طلاق واقع ہوتی ہے ؟اور دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، لہذا اب نہ صلح ہوسکتی ہےنہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved