• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ٹرانسپورٹ پالیسی

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر(Manufacturer ) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔ RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

RLکی طرف سے اگر کسی ملازم کو کسی کام کے سلسلے میں کہیں بھیجا جائے تو اس کے لیے کمپنی کی موٹر سائیکل استعمال کی جاتی ہے، بعض اوقات اگر موٹر سائیکل خراب ہو تو کسی ملازم کی موٹر سائیکل لے کر کام کر لیا جاتا ہے، کبھی  ملازمین اپنے کام کے لیے فیکٹری کی موٹر سائیکل استعمال کر لیتے ہیں۔

کیا مذکورہ بالا طریقہ کار شریعت کی روسے درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمپنی کے کام کے لیے کمپنی کی موٹر سائیکل استعمال کرنادرست ہے، اور کمپنی کے کام کے لیے ملازم کی موٹر سائیکل استعمال کرنا یاملازمین کا اپنے کام کے لیے کمپنی کی موٹر سائیکل استعمال کرنا باہمی رضامندی سے ہو تو جائز ہے ورنہ جائز نہیں۔

(۱)  مسند أحمد (۳۴/۲۹۹) میں ہے:

عن أبی حرة الرقاشی، عن عمه، قال کنت آخذا بزمام ناقة رسول الله صلی الله علیه وسلم فی أوسط أیام التشریق، أذود عنه الناس، فقال: یاایها الناس! هل تدرون فی أی یوم أنتم؟۔۔۔۔۔ وفیه۔۔۔ ألا لا تظلموا، إنه لا یحل مال امرء إلا بطیب نفس منه

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved