- فتوی نمبر: 30-25
- تاریخ: 21 دسمبر 2023
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
کیا ٹرسٹ والٹ (Trust Wallet ) ایپ سے آن لائن کمائی کرنا جائز ہے ؟
تنقیح : www.trust wallet.com ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ ایپ ڈیجیٹل کرنسی کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے ۔ جس میں کرپٹو کرنسی خریدی بھی جا سکتی ہے اور اور اس کا دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں سے تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے نفع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کے ایک بہت بڑے خطرے “ہیک ہونے ” سے بھی حفاظت ہوتی ہے ۔ اور مختلف انواع و اقسام کی ڈیجیٹل کرنسیاں اس ایپ پر موجود ہیں جن کو ڈالرز کے بدلے خریدا جا سکتا ہے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپ سے کمائی کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں کمائی کرپٹو کرنسی کی خرید وفروخت سے ہوتی ہے اور کرپٹوکرنسی ہماری تحقیق میں کرنسی نہیں لہٰذا اس کے ذریعے خرید وفروخت بھی جائز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved